کراچی :گلشن حدید میں فائرنگ کرکے دو افرادکا قتل

کراچی (کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز)کراچی کے علاقے گلشن حدید میں خاندانی دشمنی پر دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق واقعہ بن قاسم تھانے کی حدود نصیرآباد میں پیش آیا جہاں نقاب پوش دو ملزمان نے دکان پر موجود دو افراد کو ٹارگٹ کرکے ان پر فائرنگ کی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالہ نواب اور 35 سالہ عمر کے نام سے ہوئی ہے،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جب کہ ملزمان نے دکان پر کوئی رہزنی یا ڈکیتی کی واردات نہیں کی۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …