سپریم کور ٹ نے اسماء قتل ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(/کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)سپریم کور ٹ نے مردان میں قتل ہونے والی اسماء کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

مردان کی کم سن اسماء قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا ، کیاملزم گرفتار ہوا ہے؟ چالان کب تک فائل کر رہے ہیں، ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے عدالت کو بتایاکہ
ملزم کا نام غلام نبی ہے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ جوڈیشل حراست میں ہے۔

عدالت نے 10 روز میں ملزم کا چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …