پی آئی ٹی بی اورپا کستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

لاہور (سبط اعوان سے)

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے مابین باہمی تعاون اورمقامی سافٹ ویئر انڈسٹری کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

ایم او یو پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور چیئرمین پاشا برکان سعید نے دستخط کیے۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف‘ جنرل مینیجر آئی ٹی برہان رسول‘سی ای او ڈی پی ایل سید احمد‘سی ای او انفوٹیک نصیر اختر سمیت سینئر افسران شریک ہوئے۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈیجیٹل ایکوسسٹم کو مضبوط کرنا اور مقامی آئی ٹی انڈسٹری کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرز پورٹل کا بھی افتتاح کیا گیا جس پر آئی ٹی کمپنیاں اور سافٹ ویئر ہاؤسز اپنی رجسٹریشن کیساتھ آئیڈیاز بھی شیئر کرسکیں گے.

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …