کرپشن میں ملوث سرکاری افسران وملازمین کے خلاف خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (عامر بٹ سے) کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود سرکاری عہدوں پر تعینات رہنے والے افسران وملازمین کے خلاف خطرے کی گھنٹی بج گئی ، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری ملازمین کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر محکمے کے سربراہ کو فوری ارسال کرنے کی ہدایت کر دی .محکمہ مال ، ایل ڈی اے ، پولیس ، ایکسائز ، جنگلات ، پی اور ایچ اے ، کے ملازمین وافسران کے خلاف درج مقدمات کی FIR شئیر کرنے کی ہدایت کردی.اسطرح اوقاف ، سپورٹس بورڈ ، پنجاب لیکوڈیشن بورڈ ، کوپرآیٹو ، ٹاون انتظامیہ کے مقدمے میں ملوث اہلکاران کے مقدمے بھی محکموں کے سربراہ کو بھجوانے کا عندیہ دیدیا گیا.ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوھر نفیس کی جانب سے اینٹی کرپشن رولز 8 2014 کے تحت درج ہونے والی FIR کا مراسلہ متعلقہ محکمے کے سربراہ کو بھجوانے کیلے انوسٹی گیشن افسران کو بھی ہدایات جاری کردی گئی.

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …