ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

لاہور (میڈیا92نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ جس میں چودہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ گیارہ ریزورز کھلاڑی شامل ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرن براوو، شمرن ہٹ میئر اور کیمو پال نے انگلینڈ کا دورہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ جیسن ہولڈر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ پلیئرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ رواں ہفتے ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کا اسکوڈ 8 جون کو پرائیوٹ جیٹ پر انگلینڈ روانہ ہوگا۔ تین ہفتوں کے قرنطینہ پریڈ اور ٹریننگ سیشنز کے بعد مہمان ٹیم مانچسٹر سے ساوتھ ہمپٹن پہنچے گی جہاں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …