اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کےلئے اوپی سی افسران کی خصوصی ٹیم خدمات سرانجام دے رہی ہے

لاہو(میڈیا92نیوز)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب وسیم اختر نے کہا ہے کہ ادارے کی طرف سے ضلعی انتظامیہ، محکموں اور وفاقی حکومت کے اداروں کو بجھوائی جانے والی سمندرپار مقیم افرادکی شکایات کے جلدازالے اورموثر فالواپ کیلئے سینئر افسرانپر مشتمل خصوصی ٹیم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چیئر پرسن او پی سی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، محکموں، کواپر یٹوز ڈپارٹمنٹ،ایل ڈی اے ، انٹی کرپشن اور پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیموں کوریفر کی جانے والی شکایات کا موثر فالواپ کیا جارہاہے۔ اسی طرح عدالتی معاملات اور وفاقی محکموں کو بجھوائی جانے والی شکایات کی بھی ترجیحی بنیادوں پر مانٹیرنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے جلد از جلد ازالے کےلئے ایک جامع پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کے مجرم پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کے جرم میں …