پاکستان نے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرکے بھارت کے ہوش اڑا دیے

کراچی (میڈیا92نیوز)عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ "حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا جو سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عسکری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اور بری فوج کی طرح پاکستان کی بحریہ بھی بھارت کے کس بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔
پاکستان نیوی پاکستان کی سمندری حدود میں مسلسل متحرک ہے اور دشمن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ دشمن کو پیغام بھی بھیجا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان نیوی نے گزشتہ دنوں سمندری حدود میں جدید کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ "حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا۔
"حربہ” نیول کروز میزائل سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ "حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ پی این ایس عظمت سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کر دیے جانے کے بعد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایٹمی جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ سرحدوں پر فوج اور اسلحے کی تعداد میں اضافہ کرکے اشتعال انگیزی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں پاک فوج بھی مکمل طور پر الرٹ ہے اور بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کی تیاری کیے بیٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …