پیرس،کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کیخلاف بھارتی سفارتخانے پر مظاہرہ

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)انٹر نیشنل کشمیر پیس فورم کے زیرِ اہتمام مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے خلاف فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھارتی سفارت خانے کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت معروف کشمیر رہنما زاہد ہاشمی، راجہ اشفاق احمد ، مشتاق پاشا ، عمران رشید کررہے تھے ۔

مظاہرین نے مودی اور بھارتی فوج کے خلاف ’گو بیک گو بیک انڈین آرمی گو بیک‘ جیسے 2 گھنٹے تک شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین نےکشمیری پرچم اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی جیسے نعرے درج تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد ہاشمی، راجہ اشفاق احمد،چوہدری تاج دین سکھیرا ،راجہ محمد اقبال ، چوہدری نواز تارڑ ، سردار ظہور اقبال، محترمہ آصفہ ہاشمی نے کہا کہ مودی غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ آئینی حیثیت کی تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نےکہا کہ اس اقدام سے بھارت کے بھرم ٹوٹنے کے آثار پیدا ہو گئے ہیں اور وقت ثابت کرے گا کہ مودی کاکشمیر ہڑپ کرنے لیے آئینی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سالمیت کے خاتمے میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …