ٹام بینٹن نے بابر اعظم کی تعریف کردی

انگلینڈ (میڈیا92نیوز آن لائن) انگلینڈ میں جاری ویٹالیٹی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سمرسیٹ ٹیم کے کپتان ٹام بینٹن نے کہا ہے کہ بابر اعظم جس صفائی سے شاٹ کھیلتے ہیں، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔واضح رہے کہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین ہیں ۔

گزشتہ روز بابر اعظم نے انگلینڈ میں جاری ویٹالیٹی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سنچری داغ دی۔یاد رہے کہ بابر اعظم اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔ انہوں نے 42 کی اوسط اور 123 کے اسٹرائیک ریٹ کی مدد سے 8 میچز میں 425 رنز بنا لیے ہیں۔بابر کے بعد آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز ڈارسی شارٹ کا نمبرآتا ہے جو ان سے 99 رنز کی دوری پر کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …