نیا سینٹرل کنٹریکٹ: کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہ کتنی؟

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز 19 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا اور امسال کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔محمد عامر ‘اے’ سے ‘سی’ کیٹیگری میں کیوں آئے؟کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جب کہ کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ہے۔

گزشتہ سال ’اے‘ کیٹگری میں ایک کھلاڑی کو ماہانہ تقریباً 8 لاکھ روپے ملے تھے لیکن اس بار یہ رقم بڑھا کر 11 لاکھ روپے سے زیادہ کر دی گئی ہے۔’بی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو تقریباً 8 لاکھ روپے اور ’سی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو پانچ لاکھ75ہزار روپے سے زیادہ ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …