فلوریڈا:بھارت اور ویسٹ انڈیز پہلے ٹی 20 میں آج مدمقابل

لارڈر ہل، فلوریڈا(میڈیا92نیوز آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کا غم بھلاکر ہفتے کو میدان کا رخ کرے گی۔ اس کا مقابلہ تین میچز پر سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز سے ہے۔ دوسرا میچ بھی اسی مقام پر اتوار کو ہوگا۔ ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل فٹنس مسائل کے سبب میچز سے باہر ہوچکے ہیں،
انہوں نے ٹخنے کی سرجری کرائی ہے، وہ کنیڈین گلوبل لیگ میں شرکت کررہے تھے لیکن تکلیف کے سبب دستبردار ہوگئے۔ ان کی جگہ مڈل آرڈر بیٹسمین جیسن محمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ادھر یہ میچ بھارتی نائب کپتان اور اوپننگ بیٹسمین روہت شرما کیلئے بہت اہم ہے۔ وہ کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ چھکوں کے ریکارڈ سے محروم کرسکتے ہیں۔ گیل اس فارمیٹ میں 105 چھکے جڑے ہیں
جبکہ روہت شرما 102 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہ اگلے تین میچز میں مزید چار چھکے لگا کر ویسٹ انڈین اسٹار سے ٹاپ پوزیشن چھین سکتے ہیں، مارٹن گپل نے ٹی ٹوئنٹی میں 103چھکے لگارکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …