مکی آرتھر اور سرفراز احمد کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی قسمت کا فیصلہ آج کرکٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں جن میں انضمام الحق کا عہدہ چھوڑنے کے بعد نئے چیف سلیکٹر کا انتخاب عمل میں لانا بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کو آئندہ سال شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں نئے بیٹنگ کوچ اور باؤلنگ کوچ کی تقرری کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔

دوسری جانب ٹیسٹ اور محدود اوورز کی کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچز رکھنے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں جبکہ سرفراز احمد سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت واپس لی جا سکتی ہے۔

کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں مینز ٹیم کے ساتھ ویمنز، انڈر16 اور انڈر19 ٹیموں کی پچھلی 3 سالہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سےسفارشات مرتب کرکے چیئرمین بورڈ احسان مانی کو بھیجی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …