جوانوں کو بوڑھا بنا دینے والی ”فیس اپ“ کیسے کام کرتی ہے؟

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی میں بے شمار آسانیاں پیدا کی ہیں، وہیں تفریح کا بھرپور سامان بھی پیدا کیا ہے۔ یو ٹیوب، فیس بک، ٹویٹر، ویڈیو گیمز، ایپلی کیشنز اور اب ’فیس ایپ‘ اس کی زندہ مثال ہے۔ فیس ایپ‘ نامی ایپلی کیشن آج کل فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے لے کر عام عوام میں بھی کافی مقبول ہے۔ اگرچہ یہ ایپلی کیشن کوئی نئی ایجاد نہیں کہ جس وجہ سے یہ وائرل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی ایپلی کیشن پلے سٹور پر لانچ کی گئی، لیکن ان میں سے کسی ایک میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ جی ہاں!”فیس ایپ“ نامی اس ایپلی کیشن کو مصنوعی ذہانت، نامی جدید ترین ٹیکنالوجی کے امتزاج سے تیار کیا گیا ہے جو اس کی غیر معمولی مقبولیت کی اہم وجہ ہے۔ فیس ایپ کا استعمال کر کے کوئی بھی نوجوان اپنا بڑھاپا دیکھ سکتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن ”ڈیپ لرننگ (Deep Learning) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے، جو مصنوعی ذہانت کا ہی حصہ ہے۔ ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی تصور میں چہرے کے نین نقش اور مختلف فیچرز کو پرکھتی ہے اور مشاہدے کے بعد ایک ایسی تصویر بناتی ہے جو دیکھنے میں نوجوان شخص کے بڑھاپے کا حقیقی عکس معلوم ہوتی ہے۔ انگریزی زبان میں اس حقیقی عکس کے لئے Hyper-reaisticکی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ فیس ایپ کے ذریعے صرف کسی نوجوان کو بوڑھا نہیں کیا جا سکتا بلکہ لڑکے کی شکل میں تھوڑی بہت رد و بدل کر کے لڑکی کی شکل میں بھی ڈھالا جا سکتا ہے۔ اسی طرح چہرے کے تاثرات میں بھی تبدیلی ممکن ہے۔ تاہم اس ایپلی کیشن کے حوالے سے عوام الناس میں مختلف تحفظات بھی ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں، جن میں فیس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس ایپلی کیشن کو اپنی گیلری تک رسائی نہ دیں۔ کیونکہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی خود سے سوچنے اور سیکھنے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے راز داری (Privacy) مسائل پید اکر سکتی ہے۔ لیکن حقیقت یو یہ ہے کہ آپ کے سمارٹ فون میں بہت سی ایپلی کیشنز ایسی ہیں جنہیں آپ نے اپنی گیلری کے ساتھ ساتھ میسجز اور کانٹیکٹس تک رسائی دے رکھی ہے تاہم ابھی تک کوئی بڑا پرائیوسی کا مسئلہ سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …