ماں کی ممتا تڑپ اٹھی:ماں نے کلہاڑی کے وار سے زخمی کرنیوالے بیٹے کو پولیس حراست سے چھڑوالیا

لاہور: بیٹے کے کلہاڑیوں کے وار سے زخمی ہونے والی ضعیف العمر ماں اسے پولیس کی حراست سے چھڑانے کے لیے پولیس اسٹیشن جا پہنچی، اس منظر نے کئی دیکھنے والوں کو آبدیدہ کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق چہرے، بازو اور سینے پر موجود زخموں اور کپڑوں پر لگے خون کے دھبوں کے ساتھ سکینہ بی بی پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے 35 سالہ بیٹے ممتاز کو رہا کرنے پر اصرار کرتی رہی۔

مذکورہ واقعہ منگل کے دوپہر کو پیش آیا جب ممتاز نامی شخص نے اپنی ضعیف ماں پر کلہاڑی سے وار کر کے اسے زخمی کردیا۔

خاتون کے زخمی ہونے پر ان کی آہ و بکا سن کر ان کی پڑوسن انہیں بچانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچیں اور پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر ممتاز کو حراست میں لے لیا۔

اس کے باوجود خاتون نے علاج کروانے کے لیے ہسپتال جانے سے انکار کردیا اور اپنے بیٹے کو رہائی دلوانے کے لیے پولیس اسٹیشن جا پہنچی۔ پولیس اہلکار کے مطابق انہوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے بیٹے کو رہا کرنے پر اصرار کیا اور ضد کی کہ وہ اپنے بیٹے کے بغیر وہاں سے واپس نہیں جائیں گی۔

جس کے باعث حکام کے پاس ممتاز کی سرزنش کرنے کے بعد اسے رہا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …