کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کیا آج استعفٰی دینے کا اعلان کرنے والے ہیں ؟

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) کیا چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟سابق کپتان بدھ کو لاہور میں پریس کانفرنس میں اپنے مستقبل کے حوالے سے اعلان کرکے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیں گے۔

ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ سلیکشن معاملات پر شریک رہنے اور پھر نجی دورے پر چیریٹی کیلئے فنڈز جمع کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور پہنچ گئے ہیں۔
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو دوپہر ڈھائی بجے انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے، اگر وہ خود استعفی دیتے ہیں تو ورلڈ کپ کے بعد وہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں عہدہ چھوڑنے والے پہلے اہم اور طاقتور شخص ہوں گے۔طلعت علی، گرانٹ فلاور، اظہر محمود اور انضمام الحق کو فارغ کیے جانے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق اپنے مستقبل کے بارے میں پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ کے ساتھ ہی قومی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی ہے جبکہ پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے نئے لوگوں کا تقرر کرنا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ 29 جولائی کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس سے قبل انضمام الحق اپنی پریس کانفرنس میں شکست کے اسباب پر بات کریں گے اور اپنے مستقبل کے بارے میں اعلان کریں گے۔

3 سال قبل انضمام الحق کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، ان کے دور میں پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن ان کی سلیکشن اور جانب داری پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز بار بار بات کرتے رہے ہیں۔انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر عہدے کی معیاد اپریل میں ختم ہوگئی تھی انہیں ورلڈ کپ تک توسیع دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …