نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز میچ کے بعد انڈیا کو 18 رنز سے شکست دے دی

(میڈیا92نیوز)
نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز میچ کے بعد انڈیا جو کے ورلڈ کپ کی نمبر ون ٹیم تھی کو 18 رنز سے شکست دے دی. ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل میچ جو کے بارش کی وجہ سے دو دن تک جاری رہا. نیوزی لینڈ نے 239 سکور کیا جو کے انڈیا جیسی نمبر ون ٹیم کے سامنے بہت کم سکور لگ رہا تھا لیکن جب انڈیا کی باری شروع ہوئی تو 5 کے سکور پر انڈیا کی 3 وکٹوں کے گرنے کے بعد جیسے انڈیا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو لگ رہا تھا کے انڈیا میچ ہار جائے گا لیکن جدیجہ اور دھونی نے جیسا کھیل پیش کیا ایک وقت پر ایسا لگ رہا تھا کے انڈیا میچ میں واپس آ گیا ہے لیکن آخر کار جدیجہ اور دھونی کی وکٹیں گرنے کی دیر تھی کے میچ سیدھا نیوزی لینڈ کی جھولی میں جا گرا اور نیوزی لینڈ 18 رنز سے میچ جیت گیا .

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …