عیدِقربان کی آمد، شہرِلاہور کو سجانے کا منصوبہ:پی ایچ اے

لاہور(آن لائن میڈیا 92)
مرکزی شاہراہوں،گول چکروں ، داخلی و خارجی راستوں کو سجانے کی تیاری۔عیدِقرباں اور آزادی میلہ کی منصوبہ بندی کے تحت سجایا جائے گا۔
پیپرا نے پی ایچ اے کی طرف سے بھیجے گئے ٹینڈر پر اعتراض عائد کر دیا ہے جس کے باعث میلہ کے انعقاد کا شیڈول متاثرہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق عید ارو جشنِ آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کے انعقادکے ساتھ شہر کو مکمل طور پر سجایا جائے گا ۔جس کے تحت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سجایا جانا ہے۔یہ میلہ یکم اگست سے 14 اگست تک جاری رہے گااور اس مسرت موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
پی ایچ اے نے پنجاب پرکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو ٹینڈر بھجوایا جس پر سیکشن27 کے تحت اعتراض عائد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی کی رقم جوکہ 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،مجموعی رقم کے پانچ فیصد ہونے کی وجہ سے سیکشن 27 کے سراسر خلاف ہے۔ان عوامل کی وجہ سے میلے کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …