کیا بھارت ورلڈ کپ میں انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟

گزشتہ روز بھارت اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کا 38 واں میچ کھیلا گیا، جس میں انگلینڈ نے ناقابل شکست بھارت کو 31رنز سے شکست دیدی۔ اس پر تجزیہ نگاروں کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 38ویں مقابلے میں بھارت کی کرکٹ ٹیم اتوار 30جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ پر میزبان انگلینڈ سے مقابلے کے لئے میدان میں اُتری، تو پاکستانی اور بلخصوص بنگلہ دیشی ٹیم کے نکتہ نگاہ سے یہ میچ اہمیت کا حامل تھا کہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست بھارتی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف فتح ان کی سیمی فائنل تک رسائی کے اعتبار سے اہمیت کی حامل تھی۔
اس کے وقت بھارتی کپتان ورات کوہلی نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ آج پاکستانی بھی ہماری جیت کے خواہش مند ہیں، البتہ دوسری جانب بیٹنگ کے لئے ساز گار پچ پر میزبان ٹیم کے کپتان این مورگن کا ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ درست رہا،کیوں کہ ٹیم میں واپس آنے والے جارح مزاج اوپنر جیسن رائے نے محض 57گیندوں پر 66رنز کیساتھ پہلی وکٹ پر اپنی ٹیم کو 160رنزکا برق رفتار آغاز فراہم کر کے جو شروعات دیں، اس نے ٹورنامنٹ میں اپنی بقاء کے لئے لڑتی انگلش ٹیم کو شاندار توانائی فراہم کی۔

یارکشائر کے جونی بیرسٹو نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی آٹھویں سینچری بنانے کا موقع نہیں گنوایا اور 109 گیندوں پر 10چوکوں اور 6 چھکوں کیساتھ انہوں نے 111 رنز بنا ڈالے، البتہ اصل کام تو نمبر پانچ پر کھیلنے والے بین اسٹوک نے کیا، جنھوں نے 54 گیندوں پر 6چوکوں اور 3چھکوں کیساتھ 79رنز کی باری کھیل کر اپنی ٹیم کا اسکور 337/7 تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
338رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی شروعات زیادہ متاثر کن نہیں تھی، تیسرے اوور میں کرس ووکس نے لوکیش راول کو صفر پر پویلین بھیج دیا، اس مرحلے پر کپتان ورات کوہلی نے روہت شرما کیساتھ کھیلنا شروع کیا، تو پہلے دس اوورز میں دونوں صرف اسکور کو 28رنز تک ہی لے جا سکے۔

یہاں وارکشائر کے کرس ووکس کا کردار اہم تھا، جنھوں نے پہلے پانچ اوورز میں تین میڈن کروا کر دونوں بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے باز رکھا، اگلے دس اوورز میں بھی بھارتی ٹیم نے تیز رفتاری سے رنز بٹورنے کی کوشش نہیں کی۔
کوہلی اور شرما نے دس سے 20اوورز میں وکٹ تو گرنے نہیں دی، البتہ رنز بھی اس دوران صرف 55ہی بنے، 29ویں اوور میں جب بھارتی کپتان ورات کوہلی 146کے مجموعی اسکور پر 66رنز بنا کر پویلین جا رہے تھے، تب بھارت کو 130گیندوں پر 192رنز درکار تھے۔

37ویں اوور میں روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں اپنی 25ویں سینچری بنا کر چلتے بنے، یاد رہے یہ موجودہ ورلڈ کپ میں روہت شرما کی تیسری سینچری تھی،40ویں اوور کی دوسری گیند پر جب تجربے کار مہندرا سنگھ دھونی بیٹنگ کے لئے میدان میں آئے تو 65گیندوں پر بھارت کو 111 رنز درکار تھے، البتہ توقعات کے مطابق بھارت کی ٹیم ورلڈ کپ میں پہلی بار شکست سے دوچار ہوگئی،اور انگلینڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں پانچویں جیت کیساتھ سیمی فائنل میں جانے کی اُمیدوں کو برقرار رکھا ہے۔
ھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں 31رنز کی شکست پر شکوک وشبہات اپنی جگہ البتہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی شکست کے باوجود اس کی سیمی فائنل کھیلنے کی اُمیدوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور یہی وجہ اس کے لئے بڑی خبر ہے، کیوں کہ ٹورنامنٹ میں گیارہ پوائنٹ رکھنے والی کوہلی الیون کو اگلے دو میچوں میں بنگلہ دیش اور سری لنکا میں سے کسی ایک کو ہرانا ہوگا۔

ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں اوول (لندن) پر دفاعی چیمپئین آسڑیلیا کی بھارت کی جانب سے دئیے گئے، 352 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سست بیٹنگ پر گفتگو کی بازگشت ابھی کم نہیں ہوئی تھی کہ برمنگھم میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں ناکامی پر گفتگو شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …