نیب کا بابراعوان کی بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) قومی احتساب بیورو(نیب) نے نندی پور پاور پروجیکٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب عدالت کے 25 جون 2019 والے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینلج کیا جائے گا۔

نیب کا موقف ہے کہ احتساب عدالت نے شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے جلدی بازی میں قانون کے منافی بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ ملنے پر اپیل تیار کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 25 جون کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر چار ملزمان کو سزا سنائی جب کہ بابر اعوان اور ریاض کیانی کو بری کردیا تھا۔

کیس میں نامزد سات ملزمان نے بریت کی پانچ درخواستیں دائر کی تھیں۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر قانون و انصاف بابر اعوان، شمائلہ محمود، جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی اور ڈاکٹر ریاض نے بھی بریت کی درخواستیں دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …