واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کرنے کیلئے فیچر کی آزمائش شروع

(میڈیا92نیوز آن لائن)
کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن’واٹس ایپ‘ نے اسٹیٹس اسٹوریز کو فیس بک اور انسٹاگرام پر براہ راست شیئر کرنے کے لیے نئے فیچر کی آزمائش کی ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کی اسٹیٹس اسٹوریز کو دیگرسماجی ویب سائٹس فیس بک ، انسٹاگرام، جی میل اور گوگل پر براہ راست شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نئے فیچر کی تیاری میں مصروف ہے۔

نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ اسٹیٹس اسٹوری کو دیگر ایپس پر شیئر کرنے کے لیے آپشن فراہم کیا جائے گا جس کا انتخاب کرکے اسٹیٹس کو براہ راست دوسری ایپس پر با آسانی شیئر کیا جاسکے گا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس فیچر کی آزمائش میں مصروف ہے اور بعض صارفین کو بی ٹا ورژن کے ذریعے تجرباتی بنیادوں پر اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے۔

اس وقت انسٹاگرام اور فیس بک کو اسٹیٹس اسٹوری کے لیے باہمی طور پر منسلک کیا گیا ہے تاہم فیس بک کی ملکیت پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ میں یہ سہولیت میسر نہیں۔

خیال یہی کیا جارہا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے ویژن 2020 کے تحت واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کو باہمی منسلک کرکے مشترکہ فیچرز سے صارفین کے لیے نئی آسانیاں پیدا کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …