شاہد آفریدی نے ایک میچ فکسڈ کھیلنے کا اعتراف کر لیا

میں نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ میچ کھیلا جس میں جان بوجھ کر ہار مان لی تھی،راحیل شریف کو ایسی گیند کروائی کہ انہوں نے چوکا لگا دیا

(میڈیا92نیوز آن لائن)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان چاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر میں ایک فکسڈ میچ کھیلنے کا اعتراف کیا ہے۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی کے میچ فکسڈ کھیلنے پر کسی پاکستانی کو بھی اعتراض نہیں ہو گا کیونکہ شاہد آفریدی نے یہ میچ وزیرستان میں کھیلا تھا جو کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ کھیلا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جب وہ اور راحیل شریف میچ کھیلنے جا رہے تھے تو راحیل شریف نے کہا کہ میں تمہاری گیند پر چوکا ماروں گا۔مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ اپنا پلان بتا رہے ہیں یا پھر آرڈر دے رہے ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تو انہیں بولڈ کرسکتا تھا تاہم میں نے بہت آرام سے انہیں گیند کروائی کیونکہ وہ مجھ سے بڑے تھے۔

واضح رہے 2015ء میں یوم آزادی کے موقع پر آئی ڈی پیز کی مالی امداد کیلئے آرمی الیون اور پی سی بی الیون میں میچ کھیلا گیا تھا جس میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گراؤنڈ کے اندر بھی دھاک بٹھا دی تھی ، سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی گیند پر چوکا لگای تھا۔اس دوران سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دئیے۔

فنڈ ریزنگ میچ کے مہمان خصوصی سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے۔میچ شروع ہونے سے قبل راحیل شریف سے گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔اس موقع پرپاک فوج اور پی سی بی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔کھلاڑیوں سے تعارف کرانے کے بعد شاہد آفرید ی نے راحیل شریف کے ہاتھ میں بیٹ تھمادیا اور ’’پچ ‘‘پر لے آئے جہاں شاہد آفریدی نے گیندکرائی جس پر راحیل شریف نے شاندار چوکا لگاکرمیچ کا آغاز کیا، آرمی الیون کی قیادت شاہد آفرید ی نے کی تھی ، دوستانہ میچ میں محمد حفیظ ،احمد شہزاد،اظہر علی، مصباح الحق،محمد رضوان ،یاسر حمید،سہیل تنویر، باؤلنگ کوچ محمد اکرم اور ان کے علاوہ انڈر 19 سے بھی کھلاڑی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …