پاکستان، آسٹریلیا میچ کے امکانات روشن

انگلینڈ (میڈیا92نیوز آن لائن)
پاکستان، آسٹریلیا میچ کے امکانات روشن آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج ٹاؤنٹن میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے امکانات روشن ہوگئے۔

برطانیہ کا موسم پاکستان کی بیٹنگ لائن کی طرح ہے جو ہر کسی کو حیران کردیتاہے،محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں بظاہر غلط ثابت ہورہی ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا مکمل میچ ہوسکے گا۔

ورلڈکپ، پاکستان کیلئے لمبی چھلانگ لگانے کا موقع

ٹاؤنٹن میں بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں جبکہ آئی سی سی ورلڈ کپ کر کٹ ٹورنامنٹ میں بارش کی وجہ سے 3 میچوں میں ایک بھی گیند پھینکی نہ جا سکی۔

آج بھی میچ کے دوران ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور دھوپ غائب رہے گی، مطلع ابر آلود اور موسم ٹھنڈا رہے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

پاکستان آسٹریلیا کے میچ سے متعلق خدشات تھے کہ یہ میچ بھی بارش کی نذر ہوجائے گا جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے سے یہاں موسم میں بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …