53 برس میں اس سے بہتر سالگرہ کا تحفہ نہیں ملا، وسیم اکرم خوشی سے نہال

اکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں پاکستان ٹیم کی شاندار جیت کو اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دیا ہے ۔

ناٹنگھم میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ 53 برس کے ہوگئے اور انہیں اس سے بہتر سالگرہ کا تحفہ نہیں ملا ۔

ورلڈکپ: پاکستان نے مشکل حریف انگلینڈ کو ہراکر مسلسل 11 شکستوں کا جمود توڑ دیا

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ ساتھ قوم کو بھی اس جیت کی تلاش تھی اوریقینی طور پر ٹیم کو اس کامیابی سے اعتماد حاصل ہوگا ۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم بہترین کامبی نیشن کے ساتھ کھیلی ، پہلے وہ عماد وسیم کو بٹھانے کے حق میں نہیں تھے لیکن بعد میں احساس ہوا کہ عماد ، حفیظ اور ملک سے زیادہ مختلف نہیں ۔ ملک اور حفیط سےبیٹگ کا بھی اچھا آپشن مل جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …