پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میچ میں انگلینڈ کی فیلڈنگ مایوس کن رہی

اٹنگھم: پاکستان کے خلاف میچ میں انگلینڈ کی فیلڈنگ مایوس کن رہی۔

پاکستان کے خلاف میچ میں 46 ویں اوور میں جوئے روٹ نے سرفراز کے کٹ شاٹ پر گیند کو عمدگی سے روکا، پاکستانی کپتان کے کریز سے باہر ہونے کی وجہ سے انھوں نے پوری قوت سے وکٹوں کو نشانہ بنانا چاہا مگر گیند بیک اپ فیلڈرز کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے باؤنڈری پار کرگئی۔

اسی طرح ایک موقع پر جیسن روئے نے محمد حفیظ کاکیچ لینے کا بہترین موقع گنوا دیا، لانگ آن پر موجود فیلڈرز گیند کو اپنے ہاتھوں میں محفوظ نہیں کرپائے اور بعد میں ظاہر یوں کیا جیسے سورج کی وجہ سے انھیں گیند پر نظریں ٹکانے میں مشکل ہوئی، اس وقت حفیظ 14 رنز پر کھیل رہے تھے بعد ازاں وہ 84 رنز کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے۔

مجموعی طور پر انگلش ٹیم کی جانب سے 13 مرتبہ مس فیلڈنگ ہوئی، دوسری جانب

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …