Pakistan's Younis Khan leaves the field as the play is called off due to rain on day two of the first Test match between West Indies and Pakistan at the Sabina Park in Kingston, Jamaica, on April 22, 2017. / AFP PHOTO / Jewel SAMAD (Photo credit should read JEWEL SAMAD/AFP/Getty Images)

بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت ٹوٹنے کا امکان

ئی دہلی: یونس خان کو ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکستوں کی روایت ٹوٹتی ہوئی دکھائی دینے لگی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں ہائی وولٹیج مقابلہ 16 جون کو مانچسٹر میں کھیلاجائے گا، اب تک پاکستان ٹیم کسی بھی ورلڈ کپ میں روایتی حریف کو زیر نہیں کرپائی۔

سابق کپتان یونس خان نے بھارتی ٹی وی کے زیراہتمام ہونے والی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی موجودہ ٹیم تجربہ کار اور پلیئرز مل کر کافی عرصے سے کھیل رہے ہیں، پاکستانی اسکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ دباؤ سے ناآشنا ہوتے ہیں، ورلڈ کپ میں ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا اور ویسے بھی ہم سست آغاز کرتے ہیں مگر مجھے امید ہے کہ پرفارمنس بہتر ہوتی جائے گی۔

بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس بار بھی نتیجہ مختلف نہیں ہوگا، انھوں نے کہاکہ اس وقت پاکستانی ٹیم کی فارم اچھی نہیں، اس کو زیادہ تجربہ بھی نہیں ہے، ماضی میں گرین شرٹس کو مات دینا مشکل ہوتا تھا مگر اب وہ بھارت سے 10 میں سے 9 میچز ہار چکے ہیں، اس لیے ورلڈ کپ میں کامیابی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا، ماضی میں جب ان کی عظیم ٹیمیں ورلڈ کپ میں بھارت کو زیر نہیں کرسکیں تو اب وہ کیسے جیت جائے گی۔
ہربھجن نے بہرحال تسلیم کیا کہ اس مقابلے میں دباؤ بھارتی ٹیم پر ہوگا، جب دوٹیموں میں مقابلہ ہو تو مضبوط سائیڈ کو ناکامی کا خوف زیادہ ستاتا ہے، پاکستان سے ہارنے کا تو دباؤ اور بھی زیادہ ہوگا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جب پاکستان سے شکست ہو تو بھارت میں کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ یہ یاد نہیں رکھتے کہ دوسرے میچز میں کیا ہوا تھا، وہ صرف پاکستان کے میچ کا نتیجہ ہی یاد رکھتے ہیں، گرین شرٹس کے پاس کھونے کیلیے کچھ نہیں اور اگر وہ بھارت سے جیت جاتے ہیں تو یہ ان کیلیے بونس ہوگا، لیکن اگر بھارتی ٹیم ہار گئی تو یہ ہمارے لیے بہت ہی بُرا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …