ورلڈ کپ: پاکستان کی ذلت آمیز شکست، ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں سے عبرت ناک انجام سے دو چار کیا

ناٹنگھم (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 105 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

کرس گیل نے 50 جب کہ نکولس پورن نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

میچ اپ ڈیٹ:

17 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔ امام الحق 2 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے
35 کے مجموعے پر فخر زمان بھی آندرے رسل کی گیند پر بولڈ ہو گئے، انہوں نے 22 رنز کی اننگز کھیلی
حارث سہیل بھی صرف 8 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے
پاکستان نے 10 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے
پاکستانی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے بابراعظم بھی وکٹوں سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 33 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی
75 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے
عماد وسیم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، حسن علی بھی ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے
تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ بھی 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے
پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جنہوں نے 11 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشانے تھومس نے 4 جب کہ جیسن ہولڈر نے تین اور آندرے رسل نے 2 کھلاڑیوں کو آّؤٹ کیا

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …