مسلسل شکستوں نے سرفراز کی کپتان پر سوالیہ نشان لگادیا

لاہور(میڈیا92نیوز) قومی ٹیم کی ون ڈے میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد سرفراز احمد کی کپتانی پر سوالات اٹھنے لگے ، شائقین کرکٹ نے سرفراز احمد سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کردیاجب کہ سابق کرکٹر بھی ناقص حکمت عملی پر برہم دکھائی دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد ورلڈکپ وارم اپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں سبکی نے قومی ٹیم کی ورلڈکپ کیلئے تیاریوں کا بھانڈ اپھوڑدیا۔
شائقین کرکٹ نے سرفراز احمد کی کپتانی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کپتان وہ ہوتا ہے جو ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرے لیکن سرفراز احمد نے ایسی کوئی بھی خوبی موجود نہیں ہے ۔ افغانستان کیخلاف میچ میں سرفراز احمد نے نااہلی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر نے شاندار باﺅلنگ کی لیکن آخر کے اوورز میں محمد عامر کو ایک بھی موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

شائقین کرکٹ نے کہا کہ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو قومی ٹیم ورلڈکپ کے پہلے راﺅنڈ میں فارغ ہوجائیگی ،پی سی بی کو چاہئے کہ ابھی بھی کپتان کو تبدیل کردیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرﺅف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سلیکشن کمیٹی نے سرفرازاحمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام دے کر غلط کیا جب کہ وہاب ریاض کو فٹنس ٹیسٹ کے بغیر ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔ سرفراز احمد کو دلیرانہ کپتانی کرنی ہے تو کریں ورنہ گھر چلے جائیں کیونکہ میگا ایونٹ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …