محمد عامر کی پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پر ہوگ کی تنقید

کراچی: آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے فاسٹ بولر محمد عامر کی پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

’’کرکٹ پاکستان‘‘ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہوگ نے کہا کہ ایک آئوٹ آف فارم بولر کو شامل کرنے سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ پاکستانی ٹیم گھبراہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ اگر وہ پہلے والے اٹیک پر ہی اعتماد برقرار رکھتی تو میں اسے ورلڈ کپ کی ٹاپ 4 سائیڈز میں شامل کرتا۔

ہوگ نے وہاب ریاض کو میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیس اور یارکر سے حریف ٹیموں کے لیے مشکلات پیداکرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …