قومی اسمبلی: مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب کی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ،

اسلام آباد ( میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنما خواجہ آصف چیئرمین نیب کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو کی پارلیمانی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا اور ایوان سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کردی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو منظر عام پر آنے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملوث ہے۔

حکومت نے جو کردار چیئرمین نیب کے معاملے میں ادا کیا وہ شرم ناک ہے کیونکہ انہوں نے اپنے لوگوں کو حفاظت کرنے کے لیے چیئرمین نیب کی ذات پر حملہ کرکے ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مسئلہ گھمبیر ہوچکا ہے کہ تاہم میں اپنی اور تمام اپوزیشن پارٹیز کی جانب سے اس ایوان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کی پارلیمانی تحقیقات کی جائے جس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

مسلم لیگ (ن) پارلیمانی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیب کے قانون سے بچنے کے لیے ایک ایسی صورتحال پیدا کی ہے اور نیب کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے، تاہم حکومت نیب کو ٹارگیٹ کرکے اپنے لوگوں کو نہیں بچا سکتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں تمام نیب کے قانون کا شکا ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ اقتدا اور طاقت ایک جیسی نہیں رہتی اور اسے بدلتے ہوئے میں نے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، جسے اس وقت مشیر خزانہ لگایا گیا ہے وہ پرویز مشرف حکومت اور پیپلز پارٹی کی حکومت میں بھی رہے، یہ حکومت کم از کم نیا بندہ ہی لے آتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر نیب میں قانون میں کچھ شقیں ایک آمر کے دور میں سیاسی حریفوں کو ٹارگیٹ کرنے کے لیے اس قانون میں ڈالی گئیں تھیں، تاہم انہیں ختم کرکے نیب کے قانون میں تبدیلی کی جائے۔

چیئرمین نیب سے متعلق ایک کالم کا حوالہ دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اس میں ایسی بات کہی تھی کہ نیب کے پاس کچھ ایسے کیسز بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے حکومت گر سکتی ہے، تاہم اسی بیان کے بعد حکومت چوکنا ہوگئی۔

ان کی تقریر کے دوران وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بول پڑے تو خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں تو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا گیا ہے۔

انہوں نے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی سیکیوٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …