فواد چوہدری کومکی آرتھر کی فکر

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں شکست پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ قومی ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں شکست پر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی تو باب وولمر کا غم نہیں بھولے‘ ۔ وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیرز بھی 4-0 سے ہاری ہے۔

واضح رہے کہ 17 مارچ 2007 کو ورلڈ کپ میچ میں پاکستان ٹیم کی آئرلینڈ کی نووارد ٹیم کے ہاتھوں شکست کے کچھ گھنٹوں کے بعد کوچ باب وولمر اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا جبکہ ان کی موت کو پاکستان ٹیم کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست سے بھی جوڑا گیا ۔جمائیکا کی پولیس نے کئی مہینے تک ان کی موت کی تحقیقات کیں تاہم نومبر 2007 میں ان کی موت کو فطری قرار دے دیا تھا۔ 2007 کے ورلڈ کپ میں انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے جبکہ 2019 کے ورلڈ کپ میں وہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …