مانچسٹر سٹی کی بڑی جیت، ٹرافی پریڈ میں ہزاروں پرستاروں نے ٹیم کا استقبال کیا

لندن: (میڈیا92نیوز) مانچسٹر سٹی کی بڑی جیت کا بڑا جشن شہر کی سڑکوں پر منایا گیا، ٹرافی پریڈ میں ہزاروں پرستاروں نے ہلہ گلہ کیا اور اپنے ہیروز کو دیکھنے کے لیے امڈ آئے، منیجر پیپ گوارڈیالو خوشی میں جھومتے رہے۔

انگلش کلب مانچسٹر سٹی کی سیزن میں فتوحات کا جشن، فاتح ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ سڑکوں پر پریڈ کی جس میں ویمن کھلاڑی بھی شریک ہوئیں۔

سیزن میں جیتی جانے والے تینوں ٹرافیوں کا نظارہ کروایا گیا، ہیروز اور خاص طور پر کپتان وِنسنٹ کومپنی نے اپنے چاہنے والوں سے کامیابی کا سفر شیئر کیا۔ بس پر ٹیم کا سفر یادگار بن گیا، ہرطرف سے داد، واہ واہ کی صدائیں آتی رہیں جس سے کھلاڑیوں ایکشن دکھاتے رہے اور جشن سے سب محظوظ ہوئے۔

ہر طرف سے کلب پرچموں کی بہار آ گئی، پرستار دیوانہ وار اکٹھے ہو رہے تھے، اس سے پہلے ٹیم نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ کوچ پیپ گوارڈیالو گنگناتے اور خوشی سے جھومتے رہے۔ مانچسٹر سٹی نے فٹبال کے رواں سیزن میں پریمئر لیگ، لیگ کپ اور ایف اے کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …