بولیویا: فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی سے ٹکرانے پر ریفری جاں بحق

سکر: (میڈیا92نیوز) بولیویا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی سے خوفناک ٹکر سے ریفری کو سٹیڈیم سے ہسپتال منتقل کر دیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈاکٹرز نے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دے دیا۔

بولیوین فٹبال لیگ کے میچ میں ریفری زندگی کی بازی ہار گئے، اکتیس سالہ وکٹر ہگو کی میچ کے دوران کھلاڑی سے ٹکر ہوئی۔ میچ کے سینتالیسویں منٹ میں یہ خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے بعد ریفری وکٹر کو سٹیڈیم سے سٹریچر میں ڈال کر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹرز نے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دے دیا، بولیوین صدر نے فٹبال ریفری کی ہلاکت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …