اچھے کردار، سکرپٹس ہر فنکار کی خواہش ہوتے ہیں: مہوش حیات

کراچی: (میڈیا92نیوز آن لائن) اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں کامیابی کو آرٹ لورز کی جانب سے سراہا جانا خوش آئند امر ہے، اچھے کام کی پذیرائی سے فنکاروں میں کام کرنے کا جنون بڑھ جاتاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ٹی وی ڈراموں سے دور ہوگئی ہوں اچھے کردار و سکرپٹس ہر فنکار کی خواہش ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے ساتھ اشتہاری فلموں میں مصروف ہوں اپنے مداحوں کو عید کا تحفہ نئی فلم ’’چھلاوا ‘‘کی صورت میں دوں گی۔ اس فلم میں پنجاب کا رنگ ایک بار پھر خوبصورت انداز میں نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …