جوہانس برگ (میڈیا92نیوز آن لائن) ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر پر نوجوان نے حملہ کردیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ دی ٹرمینیٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جنوبی افریقا میں اپنے مداحوں کے ساتھ اسنیپ چیٹ ویڈیو ریکارڈ کررہے تھے جکہ ایک نامعلوم نوجوان نے انہیں پیچھے سے فلائنگ کک ماری تاہم اسی وقت سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اس لڑکے کو پکڑ لیا۔
آرنلڈ شواز نیگر اس حملے میں محفوظ رہے بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پراس حملے کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے کہا مجھے اس وقت احساس ہوا جب میں نے بھی آپ لوگوں کی طرح ویڈیو دیکھی جس میں مجھے ایک نوجوان لڑکا پیچھے سے کک مارتا ہے مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس بیوقوف لڑکے کی وجہ سے میری اسنیپ چیٹ ویڈیو خراب نہیں ہوئی۔
We have 90 sports here in South Africa at the @ArnoldSports, and 24,000 athletes of all ages and abilities inspiring all of us to get off the couch. Let’s put this spotlight on them.
— Arnold (@Schwarzenegger) May 18, 2019
واضح رہے کہ آرنلڈ شوازنیگرسالانہ آرنلڈ کلاسک افریقا ایونٹ کے لیے جنوبی افریقا میں موجود ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔