12 سالہ طالبہ پر تشدد، سر مونڈنے کا کیس: ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور کی مقامی عدالت نے رشتے سے انکار پر بارہویں جماعت کی طالبہ پر تشدد اور سر مونڈنے کے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور )میڈیا 92 نیوز مانٹرنگ ڈیسک ( صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ماڈل ٹاؤن کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ قمر زمان نے بارہویں جماعت کی طالبہ ردا رباب عرف سعدیہ پر تشدد اور سر کے بال مونڈنے کے کیس کی سماعت کی۔

تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کامران نے ملزم دوشاب خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے رشتے سے انکار کرنے پر اپنے ماموں کی بیٹی ردا رباب کے سر کے بال مونڈ دیے، جس کے بعد ملزم نے متعدد مرتبہ اپنی لوکیشن تبدیل کی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اقبال جرم کر لیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش، آلہ تشدد اور کاٹے گئے بالوں کی برآمدگی کے لیے ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

بعد ازاں عالت نے ملزم دوشاب خان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ ملزم کے خلاف درج مقدمے میں 354 اور 337 وی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

13 اپریل 2019 کو ایک شخص نے اپنی اہلیہ پر تشدد کیا اور اس کے سر کے بال کاٹ دیئے تھے جبکہ وہ گھر سے جاتے ہوئے بیٹی کو بھی چھین کر ساتھ لے گیا تھا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا، بعد ازاں صدر تھانے کے سب انسپکٹر دلاور حسین نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل اسما عزیز نامی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر نے اپنے 2 ملازمین کے سامنے انہیں برہنہ کیا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد 26 مارچ کو اس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …