لاہور: 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، خاتون کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے مالکن سے تشدد کا نشانہ بننے والی 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو لاہور کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک گھر سے بازیاب کرالیا۔

خاتون کے خلاف تھانہ کاہنہ میں بیورو کے حکام کی مدعیت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق بچی کی چیخ و پکار سن کر ہمسایوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو اطلاع دی اور بتایا کہ خاتون گھر میں ملازمہ پر تشدد کر رہی ہیں۔

ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 328 (اے) اور پنجاب چلڈرن ایکٹ 2004 کی دفعہ 34 اور 35 کے تحت درج کی گئی۔

بچی کی مالکن، جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا، نے مبینہ طور پر لاتوں، مکوں اور وائیپر سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو 2004 میں قائم کیا تھا۔

بیورو کا مقصد نظر انداز کیے گئے بچوں کی دیکھ بھال کرنا، انہیں تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بچوں کی قانونی کسٹڈی کے امور کو دیکھنے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن عدالتیں بھی قائم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …