بلوچستان: مستونگ میں کالعدم تنظیم کے 9 ’دہشت گرد‘ ہلاک

کوئٹہ (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کالعدم تنظیم کے 9 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے مستونگ کے علاقے قابو مہران میں مشترکہ کارروائی کی‘۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچاگیا۔

اس ضمن میں دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مسونگ کا علاقے انتہائی حساس تصور کیاجاتا ہے جہاں متعدد مرتبہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں دو روز قبل سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔

مذکورہ واقعے میں 5 پولیس ہلکار شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …