سرفراز کا پانچویں یا چھٹے نمبر پر آکر بیٹنگ کرنابہترہے

کراچی (میڈیا 92 نیوز آن لائن )سابق ٹیسٹ کرکٹر کبیر خان کہتے ہیں کہ اگر عامر صحت یاب ہوجاتے ہیں تو ورلڈ کپ میں شامل کرلیا جائے، اوپنرز اچھا کررہے ہیں ایسے میں سرفراز کا پانچویں یا چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنا ہی بہتر ہے۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو میں 4 ٹیسٹ اور 10 ون ڈے کھیلنے والے سابق کرکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن نے اب تک اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، فیلڈنگ اور بولنگ کو اور بہتر کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف اعتماد کی کمی کا شکار ہیں، ان کو کانفیڈینس دیں تو وہ پرفارم کرسکتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں کبیر خان نے کہا کہ ہر ٹیم اپنے تجربہ کا رپلیئرز کو ورلڈ کپ میں شامل کر رہی ہے ، محمد عامر اگر صحت یاب ہوں تو انہیں اسکواڈ میں شامل کرنا بہتر ہوگا۔کبیر خان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر اچھی فارم میں ہے، سرفراز کا پانچویں یا چھٹے نمبر پر آکر بیٹنگ کرنا زیادہ مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …