وینا ملک نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی حمایت کردی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستانی فلم اندسٹری کی متنازع اداکارہ واینکر پرسن وینا ملک نے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے ۔وینا ملک جو آج کل سیاسی معاملات میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں وہیں اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ا ٓئی ایم ایف کے معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور معاہدے کی حمایت کی ہے ۔

ڈرامہ کوئین نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ آئی ایم ایف نے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کبھی بھی پاکستان پر حکم نہیں چلایا ہے لیکن پہلی مرتبہ پاکستان کی معیشت پر حکم چلا رہا ہے، ہے نہ ؟ کیونکہ پہلے پی پی پی اور پی ایم ایل این نے آئی ایم ایف کو قرضہ دیا تھا کیوں کہ دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں ، اور پہلی بار پاکستان آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہا ہے۔‘واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب کا مالیاتی پیکیج طے پایاہے ، جس کے تحت پاکستان کو 39 مہینے تک 6 ارب ڈالر ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …