جنوبی پنجاب اور سندھ آج شدید گرمی کی لپیٹ میں

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا، جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہی رہا جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہا، تاہم بہاولپور سٹی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سکرنڈمیں43 جبکہ بھکر، تربت، مٹھی اور شہید بینظرآباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز آندھی کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05ڈگری کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سکھر، مکران، بنوں، ڈیرا اسماعیل خان، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …