شہباز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث آج نیب لاہور میں پیش نہیں ہوں گے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث آج نیب لاہور میں پیش نہیں ہوں گے۔ نیب نے اپوزیشن لیڈرکو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تحقیقات کے لیے طلب کر رکھا ہے۔نیب کی جانب سےشہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے سے 7سوالات پر مشتمل سمن جاری کیا گیا تھا۔

جن میں کمپنی کے قیام کی سمری فنانس اور محکمہ قانون کی رائے لیے بغیر منظور کیے جانے سمیت دیگر سوالات شامل ہیں۔شہباز شریف کو ان سوالات کے جوابات کےساتھ آج سہ پہر 3 بجے نیب لاہور میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی تھی۔ن لیگی رہنما کے سیکرٹری عطا تارڑکےمطابق شہباز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث آج نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …