کراچی: پمپنگ اسٹیشن اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بار بار تعطل سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) کراچی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر بورڈ کے نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بار بار تعطل سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔ترجمان کراچی واٹر بورڈ کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی، گھارو، پپری، این ای کے اور حب پمپنگ اسٹیشن کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار تھا، استثنیٰ کے باوجود این ای کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہو رہی ہے۔

کراچی واٹر بورڈ کےترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی جانے سے این ای کے پمپنگ اسٹیشن سے 5 ملین گیلن جبکہ حب پمپنگ اسٹیشن سے 4اعشاریہ 9 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا۔ترجمان کراچی واٹر بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ پانی کی کم فراہمی سے ڈسٹرکٹ ویسٹ، بلدیہ اور سینٹرل کے علاقے متاثر ہورہے ہیں۔ادھر کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں پر متواتر بجلی فراہم کی جاتی ہے، عارضی تعطل کی صورت میں کے الیکٹرک پمپنگ اسٹیشنوں پر متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کرتا ہے، واٹر بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشن لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …