لاڑکانہ: ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 337 ہوگئی

لاڑکانہ: (میڈیا92نیوزآن لائن) رتو ڈیرو میں دو روز کے دوران ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والے نئے 121 کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد 337 ہوگئی۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں 107 اتائیوں کے کلینکس سیل کر دیئے۔لاڑکانہ رتوڈیرو میں دو روز کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 121 نئے کیسز سامنے آگئے.

وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 337 ہوگئی۔ گزشتہ 13 دنوں میں7 ہزار 534 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 270 بچے اور 67 بالغ افراد کی تعداد سامنے آئی۔ادھر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں سے نمٹنے کیلئے مختلف ٹیمیں بنا دیں، سندھ کے مختلف اضلاع میں 107 اتائیوں کے کلینکس کو سیل کر دیا گیا، ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں 71، حیدر آباد میں 7، میرپور خاص میں 20، گھوٹکی میں 5 اور کراچی لیاری میں 4 کلینکس سیل جبکہ لاڑکانہ اور حیدر آباد میں 31 کلینکس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …