چین سے سی پیک پراجیکٹ میں سامان کی بڑی اور بھاری پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی

راولپنڈی:(میڈیا92نیوزآن لائن) چین سے سی پیک پراجیکٹ میں سامان کی بڑی اور بھاری پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے۔چین سے سی پیک پراجیکٹ میں نئی کوچز کی تیاری کے لیے سامان کی بڑی اور بھاری پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے جس کی 24 گھنٹوں میں ان لوڈنگ شروع کی جارہی ہے، نئی ریلوے کوچز کا رنگ میرون بتایا جارہا ہے۔ریل کی کوچز کے یہ تمام اسپیئر پارٹس ہیں جنھیں ریلوے کیریج فیکٹری میں اسمبل کیا جائے گا یہ 300 کوچز کے اسپیئر پارٹس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …