پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا مسلسل دسویں روز

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی ہڑتال مسلسل دسویں روز بھی جاری ہے، اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔فیصل آباد کے الائیڈ اور سول سمیت ٹیچنگ اسپتالوں کے آؤٹ ڈور وارڈز میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف کی ہڑتال 10 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ڈاکٹرز نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ایکٹ کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ’ایم ٹی آئی‘ ایکٹ واپس نہ لیا گیا تواگلے مرحلے میں اِن ڈور اور پھر ایمرجنسی میں بھی ہڑتال کردی جائے گی۔ادھر پنجاب میں ملتان، سرگودھا، گجرات سمیت مختلف شہروں میں بھی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کے خلا ف ینگ ڈاکٹرز ایسویشن ایشن کی ہڑتال جاری ہے۔ہڑتال کے باعث علاج سے محروم مریض اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …