سندھ یونیورسٹی کی طالبات کا اپنے استاد پر جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام

جامشورو(میڈیا92نیوزآن لائن) سندھ یونیورسٹی جامشورو میں شعبہ پلانٹ سائنس کی طالبات کی جانب سے اپنے استاد پر جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام لگائے جانے کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جام شورو یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالجبار پیرزادہ پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر شعبہ پلانٹ سائنس کی ڈائریکٹر رابعہ میمن نے 6 مئی کو تحریری درخواست وائس چانسلر کو ارسال کی تھی۔

درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے یونیورسٹی کے وی سی نے تین رکنی کمیٹی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کمیٹی معاملہ کی تحقیقات کرے گی، نوٹیفیکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی 3 روز میں رپورٹ مرتب کرے گی۔ذرائع کے مطابق تین رکنی کمیٹی کے کنونیئر فیکلٹی آف لاء کے ڈین ایڈووکیٹ جھمٹ جیٹھانند مقرر کیے گئے ہیں ، کمیٹی کے ممبران میں سنڈیکیٹ رکن جسٹس ریٹائرڈ سائین ڈنو میتلو اور سابق وائس چانسلر مہران یونیورسٹی عبدالاحد ابڑو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …