پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 سالہ پروگرام پر معاہدہ آج طے پایا جائے گا

اسلام آباد: (میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان قرضے پروگرام کا مسودہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے یکم جولائی سے بجلی مرحلہ وار مہنگی جبکہ 700 ارب روپے کے ٹیکس لگیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کے حوالے سے مسودہ آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے، پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر سے زائد قرض حاصل کرے گا۔ 3 سالہ پروگرام پر معاہدہ آج طے پا جائے گا جس کے تحت یکم جولائی سے بجلی مہنگی ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2 مراحل میں ہوگا۔

یکم جولائی سے 700 ارب سے زائد کے ٹیکس لگیں گے۔ گیس کی قیمتیں دوسرے مر حلے میں بڑھائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال کی سطح پر منجمد کیا جائے گا، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جائے گی، ایکسچینج ریٹ طے کرنے میں اسٹیٹ بینک خود مختار ہوگا، بجٹ خسارہ کم کر کے 3 سال میں 6.8 فیصد سے 4 فی صد تک لایا جائے گا، مالی نظم و ضبط پر عمل اور غیر ترقیاتی اخراجات محدود رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …