جھنگ میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق

جھنگ(میڈیا92نیوزآن لائن) جھنگ میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جھنگ کے گردونواح میں شام ہوتے ہی اچانک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی چمکنے لگی کہ اس دوران کھیتوں سے گزر رہے 2 افراد اس کا نشانہ بنے ۔ذرائع کے مطابق قادر پور بخشہ میں ایک 25 سالہ نوجوان جبکہ خان دا کوٹ میں 34 سالہ شخص بجلی گرنے سے موقع پر جاں بحق ہوئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 34 سالہ عنصر محمود کھیتوں سے گزر رہا تھا کہ آسمانی بجلی اس پر آگری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 نے فوری موقع پر پہنچ کر اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …