پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹھویں روز بھی ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال جاری

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹھویں روز بھی ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال جاری ہے، دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نشتر اسپتال ملتان کی انتظامیہ نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایم ایس آفس نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف مراسلہ جاری کر دیا ہے ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جو ڈاکٹر یا عملے کا فرد ہڑتال کرے گا اسے معطل کر دیا جائے گا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کا کام علاج کرنا ہے، ہڑتال کرنا نہیں، ڈاکٹروں کے احتجاج میں شامل ہونے والوں کے خلاف بھی کاررروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …