محکمہ موسمیات نے کراچی کے روزے داروں کو بارش کی خبر سنا دی

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) محکمہ موسمیات نے کراچی کے روزے داروں کو آئندہ چند روز میں ہلکی بارش کی نوید سنا دی، رمضان کے پہلے عشرے کے دوران موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں ہفتے بادل چھائے رہیں گے، بادلوں کے باعث مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے، رواں ہفتے تیز سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …